ہالی وڈ فلم ‘ہوم الون 2’ میں کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی،  ڈونلڈ ٹرمپ

190

کرسمس کے موقع پر 1992 میں موسم سرما میں فلمائی جانے والی ہالی وڈ کی مایہ ناز فلم ہوم الون کی سیکو ئل ‘ہوم الون 2’ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلم میں میکولے کلکن جنہوں نے کیون  کا کردار ادا کیا تھا کو ہدایات دیتے ہوئے نظر آئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ خاص طور پر بچےکرسمس کے موقع پر ہر سال اس کا تذکرہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچےمجھے ٹیلی ویژن پراتنا  نہیں دیکھتے جتنا  وہ اس فلم میں دیکھتے ہیں اور جب بھی مجھ سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں  ‘ہم نے ابھی آپ کوفلم میں دیکھا’۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلم کے بارے میں اپنے تاثرات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرسمس کی ایک بہت بڑی کامیاب فلم تھی اور اس میں کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔

واضح رہےکہ ‘ہوم الون 2’ 1992 میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ منافع پانے والی فلم قرار پائی تھی جس نے  365 ملین ڈالر کمائے تھے۔