شمالی وزیرستان: فورسز پر حملے میں لانس نائیک شہید، 3 اہلکار لاپتا

53

بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان میں نا معلوم شرپسندوں کی سیکورٹی فورسز پر حملے میں لانس نائیک شہید جبکہ 3 اہلکار لاپتا ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل شیواہ کے علاقہ مدائنی میں نا معلوم حملہ آوروں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں لانس نائیک امجد زخمی اور ان کے دیگر 3 ساتھی لاپتا ہوگئے، واقعے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی آپریشن شروع کردیا گیا۔ بعد ازاں میرانشاہ میں لانس نائیک امجد کی لاش ملی ہے جبکہ نائیک مرتضیٰ، نائیک اسماعیل، خاصہ دار صابر اب تک لاپتا ہیں۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
شمالی وزیرستان حملہ