سیاحت اور صنعتی زونز کے قیام سے عوام کو روزگار ملے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا

47

پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں مواصلات و تعمیرات ،سڑکوں کی تعمیر وبحالی، سیاحتی مقامات کی ترقی اور صنعتی زونز کی تیز تر فعالیت ،سیاحت کے شعبے کو فروع دینے کے لیے شمالی علاقہ جات میں سیاحتی مقامات پر ترقیاتی کام صوبائی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں، بیرونی سرمایہ کاری صوبے کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ایم ڈی پی کے ایچ اے اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں صنعتی زونز کے فعال ہونے سے عوام کو روزگار کے وسیع تر مواقع بھی میسر آئیں گے، سیاحت کے شعبے کو فروع دینے کے لیے شمالی علاقہ جات میں سیاحتی مقامات پر ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں، گلگت سے چکدرہ براستہ شندور اور چترال ر روڈ کو سی پیک کے متبادل روٹ کے طو ر پربنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا صوبے میں اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عوا م اورسیکورٹی اداروں کے تعاون سے امن لوٹ آیا ہے،قبائلی اضلاع کی دیرپا ترقی منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنایاجارہاہے۔
وزیراعلیٰ پختونخوا