بھارتی عوام نے انتہاء پسند حکومت کو مسترد کر دیا ہے،شہباز شریف

120

لندن: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی عوام نے انتہاء پسند حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عوام نے انتہاء پسند حکومت کو مسترد کر دیا ہے اور مودی سرکار خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہے، دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویہ کا نوٹس لے۔

شہباز شریف نے پاک فوج کے شہید دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے اور یہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اللہ تعالی دونوں شہیدوں کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کا صبر جمیل دے۔