ایل او سی فائرنگ: دو پاکستانی فوجی شہید، تین بھارتی فوجی ہلاک

592

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی شہید جبکہ جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجی نائب صوبیدارکنڈیرو اورسپاہی احسان شہید ہوئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ایک صوبیدار اور دو سپاہی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔