دو ہزار بیس عا م انتخا با ت کا سا ل ہے، مولانا فضل الرحمن

139

ڈیر ہ اسماعیل خان (آن لائن) جے یو آ ئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد ی مارچ جار ی ہے، 2020ء عا م انتخا با ت کا سا ل ہے، ہمار ے لیے دو بار ہ اسلام آباد لاکھو ں افراد لے کر جانا کوئی مشکل کام نہیں، ہمار ی جما عت کے کارکن دلیر اور مشکلا ت سے گھبرا نے والے نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ المعارف الشرعیہ میں جے یو آ ئی ڈی آئی خان کے ضلعی و تحصیل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجیکٹڈ وزیر اعظم کے لیے یو ٹر ن لینا کوئی شر م کی بات نہیں، ملائیشیا کانفر نس میں شریک ہو نے کا وعد ہ کر کے نہیں گئے، مقبو ضہ کشمیر کے کشمیر ی مسلما نو ں کو انہوں نے بھارت کے حوالے کر دیا ہے، آج کشمیر ی جعلی وزیر اعظم کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے بھا ر تی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ پرویز مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پر ویز مشرف اس وقت ایک سیا سی جماعت کے صدر ہیں فو جی جر نیل نہیں، عدالتی فیصلو ں کو نہیں مانیں گے تو ملک میں انار کی پھیلے گی، تمام ادارے عدالتی فیصلے آئین کی رو سے تسلیم کر نے کے پابند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خا رجہ پالیسی کی مستقل شکل نہ ہو نے کی وجہ سے ہمارا ملک تنہا ہو تا جا رہا ہے، ہم اپنے دوستوں کو بھی کھو رہے ہیں، ملکی معیشت تبا ہ کر دی گئی ہے، کا ر خانے بند ہو رہے ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، مزید افراد کو بھی بے روزگار کیا جا رہا ہے، مہنگا ئی نے غر یب آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے، جعلی حکومت کا خا تمہ ملک کی بقا اور عوام کے لیے اب ضرور ی ہو گیا ہے۔ اجلاس میں پلان بی کے حوالے سے ہو نے والے جلسوں کی کامیابی پر عہدیدارا ن اور کارکنان کو خرا ج تحسین پیش کیا گیا اور 20 جنوری کو مفتی محمود چو ک شورکوٹ پر تحصیل سٹی II میں احتجاجی جلسے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔