جلال پور منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی، فواد چودھری

53

پنڈدادن خان (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ 117 کلو میٹر طویل جلال پور اری گیشن کینال منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی جبکہ پینے کے لیے بھی صاف پانی دستیاب ہوگا، اس منصوبے کے بارے میں 1818ء میں سوچا گیا اور 121 سال بعد اﷲ تعالیٰ نے عمران خان کو اس کے لیے وسیلہ بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے انڈر گرائونڈ واٹر لیول بھی بہتر ہو گا، منصوبے کے تینوں فیزز پر ایک ساتھ کام شروع ہوگا، منصوبہ 4 سال میں مکمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے اور اسے ایشیائی ترقیاتی بینک اسپانسر کر رہا ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اکیسویں صدی کا منصوبہ ہے اس میں کینال سسٹم کی شاخوں کا نظام جدید ہے، اس منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تقریباً 45 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔