بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹرالی کی زد میں آنے سے کانکن جاں بحق، 2 زخمی

42

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹرالی کی زد میں آنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹالی کی رسی ٹوٹ گئی، جس کے گرنے سے ایک کانکن صالح محمد ولد نذر محمد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ عبدالودود ولد میر محمد اور محمد شفیع ولد عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔ لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی۔