کوئٹہ، ایک سال کے دوران 5 ارب روپے سے زائد کا غیر قا نونی سامان برآمد

53

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کسٹم نے اینٹی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں گزشتہ روز ایک سال کے دوران 5 ارب روپے سے زائد کا غیر ملکی ودیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ برآمد کیے گئے سامان میں 19 لاکھ لیٹر سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات، لگژری گاڑیاں اور منشیات شامل ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 19 لاکھ لیٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل جبکہ 1215 ملین مالیت کی 606 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں، 600 ملین کی 3000 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی۔ اس کے علاوہ 5 ارب روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ سامان جس میں کپڑا، ٹائر، چھالیہ، پان پراگ، سگریٹ، آٹو پارٹس، اسکریپ، ویلڈنگ راڈ، ممنوعہ ادویات اور بھینسوں کو لگانے والے ہارمون کے انجکشن قبضے میں لیے گئے جبکہ رواں سال اب تک 1228 کیسز بھی درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کوئٹہ کسٹم کے تین افسران ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ، انسپکٹر مصور مینگل اور نثار جمالی دوران ملازمت شہید ہوئے۔