قازقستان میں مسافرطیارہ گر کر تباہ، 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

121

نور سلطان: قازقستان میں مسافر طیارہ گرنے کے نتیجے میں 14 افراد جان ک بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے شہرالماتی میں بیکایئر ائیرلائن کے فوکر 100 طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث اڑان بھرنے کے دوارن ہی گرپڑا جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 22 زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں 95 مسافروں  سمیت  عملے کے 5ارکان شامل تھے۔

  ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  فوکر 100 طیارہ الصبح دارلحکومت نور سلطان کیلئے پرواز بھری تھی مگر کچھ تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ پرواز کے دوران ہی آگرا اور قریبی  2 مزلہ  عمارت سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں بچ جانے والے مسافروں نے میڈیاکو بتایا کہ ‘طیارہ اڑنے کے 2 منٹ بعد ہی لرزنے لگا تھا اسکے بعد خوف ناک آواز سنی گئی اور طیارہ نیچے آگرا’۔