لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایجوکیشنل پالیسی تشکل دی گئی ہے جس کے تحت اب اساتذہ کے لئے بھی لائسنس ضروری قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ اب پنجاب میں نئی ایجوکیشنل پالیسی کے تحت ٹیچرز کے لئے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ ٹیچرز لائسنس کا معاملہ کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔ جب وکیل کا لائسنس ہوسکتا ہے تو ٹیچرز کا بھی ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں پرائویٹ اسکولوں میں طلباء سے زیادہ فیسیں لی جاتی رہی ہیں جس پر سندھ ہائی کورٹ نے اسکولوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ طلباء سے ایک ماہ کی فیس سے زیادہ فیس طلب نہ کی جائیں۔