پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

135

لاہور:سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق صدرو آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے  86 صفحات پر مشتمل درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا، ہمارا مذہب آئین اور قانون لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، مجھے خصوصی عدالت نے شفاف ٹرائل سے محروم رکھا ہے۔

سابق صدر کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

پرویز مشرف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کہ پیرا 66 کو کالعدم قرار دیا جائےاور خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔