شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم؛ شریف خاندان کا عدالت سے رجوع

105

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی فیملی نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف احتساب عدالت میں اپیل دائر کردی پے۔

شہباز شریف خاندان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں اثاثے منجمد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اثاثہ جات منجمد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب احتساب عدالت 3 جنوری کو دائر درخواست پر سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔