اپنے ڈیٹا کو”رنسم ویئر” وائرس سے محفوظ رکھے

152

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی  سائبر  حملوں  سے بچنے کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے آفیشل کمپیوٹرز کی زی ڈرائیو میں بیک اپ بنایا جائیں تاکہ ڈیٹا محفوظ رہیں۔

اسلام آباد  ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی  کی جانب سے سائبر حملوں سے بچنے کی  ہدایات پر مبنی سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے “رنسم ویئر” نامی وائرس  کمپیوٹر ز میں داخل ہو کر ڈیٹا چراتا ہے اور واپسی کے لیے تاوان مانگتا ہے۔

 اس سرکلر میں  کہا گیا ہے کہ  وائرس“رنسم ویئر” مائیکروسافٹ ونڈوز7 اور10کےسسٹم کو متاثرکرتاہے جبکہ نوٹس میں آفیشل کمپیوٹرز کی زی ڈرائیو میں بیک اپ بنانے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ڈیٹا محفوظ رہے۔

 یو ایس بی  لگانے سے گریز کریں اور  ڈیٹا ای میل کے ذریعے شیئر کریں جبکہ غیر ضروری ویب سائٹس یا ویب لنکس اوپن نہ کریں۔

واضح رہے کہ “رینسم ویئر” ایک ایسا پروگرام ہے جو کمپیوٹر پر موجود فائلوں تک رسائی روک دیتا ہے اور پھر بغیر تاوان ادا کیے صارف کی مشکل دور نہیں ہوتی۔