لیاقت باغ جلسے کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

56

راولپنڈی ( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ میں جلسہ گاہ کے قریب سے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا، تاہم ان کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کے باہر سے 2 مشکوک نوجوانوں کو سیکورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ جلسہ حکومتی ہو یا کسی اپوزیشن پارٹی کا ہو سیکورٹی ایس او پی کے مطابق دی جائے گی، بلاول زرداری قومی سطح کے لیڈر ہیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔