الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت15 روزہ مفت ہیلتھ کیمپ کا قیام

60

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئرپروگرام کے تحت یتیم بچوں اوربچیوںکے 15روزہ فری ہیلتھ ا سکریننگ کیمپ مجاہداسپتال مدینہ ٹائون میںشروع ہوگیا۔روزانہ صبح دس بجے شروع ہونے والے اس کیمپ میں ڈاکٹرز کی ٹیم بچوں کامعائنہ کرے گی اور خدانخواستہ کسی بیماری کی تشخیص کی صورت میں فری علاج معالج کیاجائے گا۔ کیمپ کاافتتاحی تقریب کے موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرمحمدعظیم رندھاوا، صدرالخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر ندیم سرور، ڈائریکٹر آرفن کئیر ڈاکٹر عبدالجبار عباسی ، جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن غلام عباس خاں، ڈاکٹر خالدمحمود فخر،ڈاکٹرشفقت جاوید،انجم اقبال بٹ، الیاس منج دیگر موجودتھے۔افتتاح کے موقع پر آرفن کیئرکے بچوں کی بھی کثیرتعدادموجودتھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ چونکہ پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اتنی بڑی تعداد میں یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام صرف یتیم خانے بنانے سے پورا نہیں ہوسکتا لہٰذا الخدمت فاؤنڈیشن کے’’آرفن فیملی سپورٹ پروگرام‘‘ کے تحت کم وبیش 10 ہزار ایسے یتیم بچوں اور بچیوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے جو اپنی والدہ یا کسی عزیز رشتہ دارکے گھر پر رہ رہے ہیں لیکن وہ ان کی تعلیم، غذا اور علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن سال میں ایک مرتبہ ان بچوں کے مکمل طبی معائنے کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ امسال بھی مجاہداسپتال میں فیصل آباد کے پروفیشنل، قابل اور دکھی انسانیت کی خدمت سے ڈاکٹرز بچوں کا علاج معالج کریں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم،خوراک،تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے بہترین مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے جو دیگر سماجی خدمات سمیت ملک بھر کے ہزاروں یتیم بچوں کی، ان کے گھروں پر کفالت کی ذمے داری اٹھائے ہوئے ہے۔ الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت یتیم بچوں کیلیے ’’آغوش الخدمت‘‘ کے نام سے اداروں کے قیام کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کا مقصد والدین سے محروم بچوں کی پرورش، تعلیم و تربیت، صحت، قیام و طعام اور ذہنی و جسمانی نشوونما کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔