سعودی عرب کے ہوٹلز اور اپارٹمنٹس میں غیر ملکیوں کی ملازمت پر پابندی عائد

255

ریاض: سعودی عرب کے ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں غیر ملکیوں کی جگہ اب سعودی کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں ملازمت کے دروازے اب غیر ملکیوں کے لئے بند کر دیے گئے ہیں۔ غیر ملکیوں کو مذکورہ شعبوں میں کام کرنے کے لیے اب ویزا نہیں دیا جائے گا۔ ان کی جگہ اب سعودیوں کو ملازمت دی جائے گی۔

العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے شعبوں میں غیر ملکیوں کو نوکریاں نہیں دی جائیں گی۔ سعودی ائزیشن اسکیم کے تحت سعودی عرب کے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے دفتری اسامیوں کے کلیدی عہدوں پر اب سعودی تعینات کیے جائیں گے تاہم سامان اٹھانے والے، ڈرائیور اور گیٹ کیپر اس قانون سے مستثنیٰ ہونگے۔

سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود انجینیئر احمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اس قانون کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں غیر کلیدی عہدوں پر سعودی تعینات کیے جائیں گے اور بعد ازاں جزوی کلیدی اور پھر کلیدی عہدوں پر سعودی بٹھائیں جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے عہدوں کو چھوڑ کر غیر کلیدی شعبوں میں سعودی خواتین بھی تعینات کی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔