ماضی کی حکومتوں نے قبائلی ترقی کو نطرانداز کیا،وزیر اعظم

139

پشاور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  قبائلی علاقوں میں روزگار کےمواقع  فراہم کرنا حکومت کی اوالین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے اس کو نظر انداز کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو اجلا س میں   صوبائی کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی  گئی جبکہ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ،اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور دیگر وزرا بھی شامل تھے ۔

وزیراعلی اورگورنر خیبر پختونخوا نے  وزیر اعظم کو  صوبے کی تمام تر معاملات سے  آگاہ کیا جبکہ قبائلی اضلاع  میں  ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  قبائلی علاقوں کےاتصال  کا مقصدعوام کو دیگر علاقوں کی طرح سہولتیں فراہم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ انضام شدہ علاقوں میں کاروبار اور روز گار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے کام نہیں کیا۔