ہلمند میں افغان فوجی اڈے پر حملہ‘10اہلکار مارے گئے

91

قندھار(آن لائن)جنوبی صوبہ ہلمند میں ہفتہ کو ایک فوجی اڈے پر طالبان کے ایک حملے میں 10 افغان فوجی اہلکار ہلا ک اور 4زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق طالبان نے ضلع سنگین میں افغان فوجی اڈے کو سرنگ بنا کر بارود سے اڑادیا‘ حملے سے فوجی اڈہ مکمل طورپر تباہ گیا‘ افغان سیکورٹی حکام کے مطابق حملے کے وقت بیس میں 18فوجی موجود تھے ، حملے میں4 اہلکار زخمی ہوئے اور ‘ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد عسکریت پسندوں نے فائرنگ بھی کی جس کا افغان فورسز نے بھرپورمقابلہ کیا۔صوبائی ترجمان عمر زواک نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اہلکار بیس کے اندر طاقتور دھماکے میں مارے گئے ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔