دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایف سی کا کردار نمایاں ہے، بریگیڈیئر فرقان

38

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی ایف سی نارتھ بریگیڈیئر فرقان معظم نے کہا ہے کہ ایف سی کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ہے، امن و امان اور ملک کے استحکام کیلیے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، ایف سی سرحدوں کی حفاظت اور منشیات کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ مختلف منصوبوں کو سیکورٹی فراہم کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ضلع لورالائی کے جناح اسٹیڈیم میں ایف سی کے 736 ریکروٹس کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اہلکاروں نے صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر فرقان معظم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں بریگیڈیئر لیاقت علی، کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹس کرنل شیر یار لودھی کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ اور دیگر سرکاری افسران اور علاقے کے قبائلی معززین نے بھی شرکت کی۔