کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے رکھنی میں ڈاکووں نے مزاحمت پر کو ئٹہ کے رہائشی نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزمان گاڑی، نقدی اور موبائل فون بھی لے کر فرار ہوگئے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی کلی صاحبزادہ کا رہائشی صاحبزادہ نجیب کو رکھنی میں ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی، نقدی اور موبائل فونز چھننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول نجیب اللہ حافظ قرآن تھا، جو بے روزگاری کی وجہ سے ایرانی ڈیزل کا کاروبار کررہا تھا۔ تدفین گزشتہ روز مقامی میں قبرستان میں کردی گئی۔