ولیمے کی تقریب میں خواتین کی تصاویر بنانے پر فائرنگ ، دولہا جاں بحق

44

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں ولیمے کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے سردار گڑھی میں ولیمے کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران خواتین کی تصاویر اور ویڈیو بنانے سے روکنے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں دولہا عابد جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں شہزاد، شبیر اور شاہ فہد شامل ہیں اور ان میں مقتول کا بہنوئی بھی شامل ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔
دولہا جاں بحق