پرویز مشرف کو سزا آئین و قانون کے مطابق ہے،اسفندیار ولی

47

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزا درست اور آئین و قانون کے مطابق ہے لیکن فیصلے کا پیرا 66 غیر انسانی ہے،اس سے ہٹ کر فیصلہ جمہوری قوتوں کی جیت ہے،اگر فیلڈ مارشل کو سزا دی جاتی تو یحییٰ خان،ضیاء الحق اور مشرف پھر مارشل لا ء کی
جرات نہ کرتے۔ پیرا 66پر تحفظات کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اسفندیارولی خان نے کہا کہ مشرف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد جس طرح پی ٹی آئی کے ترجمانوں نے عدلیہ کا مذاق اڑایا اور ٹی وی پر بیٹھ کر فیصلے کی مخالفت کی، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔ عدلیہ نے جو فیصلہ دیا ہے انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ حکومت نااہلوں کا مجموعہ ہے، ان میںآرمی چیف کی توسیع کی ایک سمری تک بنانے کی صلاحیت نہیں تھی لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ہر آفیسر کو مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونا چاہیے۔
اسفند یار ولی