جے یو آئی کی سیاست کا مقصد اسلامی حکومت کا قیام ہے، عبدالواسع

43

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدلواسع نے کہا ہے کہ جمعیت ملک میں اسلامی نظام کی تشکیل، خطے میں امن کے قیام اور ملک کی اساسی بنیادوں کی حفاظت کیلیے سیاست و جدوجہد کر رہی ہے، جمعیت علما اسلام ملک میں نظریات کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے جس کا مقصد ملک میںاسلامی نظام حکومت کا قیام ہے جبکہ ملک کی دیگر جماعتوں کی سیاست روایتی ہے، ہم سب کی ذمے داری ہے کہ ہم لادین اور یہود و ہنود کے درپردہ حکمرانوں کے خلاف عملی میدان میں نکل کراپنا فریضہ ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعیت علما اسلام تحصیل کچلاک کے ناظم عمومی مفتی عبیداللہ آغا کی جانب سے دی جانے والی چائے پارٹی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے مفتی عبیداللہ آغا نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کسی کی خوشنودی یا ذاتی رنجش کی بنیادپر نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہے، جمعیت گفتارکے بجائے کردار اور صالحین کی جماعت ہے۔
عبدالواسع