اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ناقابل تصور حسن کی سرزمین ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں پوشیدہ قدرتی عجائبات ہیں تاہم پاکستانی سیاحت کی وسعت کا دائرہ کار اب ٓتک دریافت نہیں ہوسکا۔
ناقابل تصور جمال سے آراستہ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہیں اور جس کا دامن غیر دریارفت شدہ سیاحتی استعداد سے بھرا ہوا ہے.
https://t.co/Zvs5x5aOId— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 29, 2019
انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ دھرتی ہے جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے اور جس کا دامن غیر دریافت شدہ استعداد سے بھرا ہوا ہے۔