آٹے کے نرخ میں پھر اضافہ ،85 کلوکی بوری کی قیمت 4700 تک پہنچ گئی

38

کوھاٹ ( آئی این پی ) آٹے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ دو ماہ قبل مصنوعی بحران کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا لیکن اب ایک مرتبہ پھر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے افغانستان کوگندم اورآٹے کی برآمدپرپابندی کے باوجودگزشتہ روز85 کلوکی بوری 200 روپے اضافہ کے ساتھ 4700 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں بے تحاشا اضافہ سے 85 کلو کی بوری کی قیمت 3500 روپے سے 4500 تک ہو گئی تھی تاہم مزید اضافے کے بعد اب 4700 میں فروخت ہو رہی ہے دوسری طرف پرچون کی دکانوں میں بھی ایک کلو آٹا کی قیمت 120 روپے سے 170 تک پہنچ گئی ہے شہر میں آٹا ڈیلرز کے من مانے اضافے نے نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مجبور کردیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر 24 گھنٹے کھولنے کے بعد آٹا کی ہمسایہ ممالک کو اسمگلنگ زیادہ ہو گئی تھی جس کے بعد آٹے کی 85 کلو کی بوری 400 روپے کا اضافہ ہوا تاہم اب مزید200 روپے کا اضافہ ہوا ہے قیمتوں میں ریلیف نہ ملنے کی صورت میں روٹی کی قیمت میں اضافہ نا گزیرہو جائے گا۔