پشاور، پولیس کی امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلیے کارروائی

42

پشاور ( آئی این پی )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلیے کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش، قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار مشہور منشیات فروش نے ابتد ائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس ،تین کلو گرام چرس،دو کلاشنکوف،5 پستول اور سیکڑوں مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کی گئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس آپریشن ظہوربابر آفریدی کی خصو صی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن کی نگرانی میں پشاور پولیس نے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات آئس ، چرس اور اسلحہ بھی برآمد لر لیا ہے جاری کریک ڈائون کے دوران ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب اعجاز اللہ خان نے مختلف کارروائیوں کے دوران موسیٰ زئی میں مشہور منشیات فروش محمد آصف ولد عبدالقیوم سکنہ گڑھی میاں گان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو گرام چرس ،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور منشیات کے دھندے کی رقم برآمد کر لی گئی ،اسی طرح قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ارشد ولد اسد اللہ سکنہ سوڑیزئی کو دیگر 4 افراد حامد خان،سعادت اللہ ،حشمت اور زرخان سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو شنکوف،5 پستول اور سیکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لی گئی۔گرفتار مشہور منشیات فروش نے ابتد ائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔