اپوزیشن جماعتیںنیب آرڈیننس کیخلاف احتجاج کریں گی،سینیٹر عثمان کاکڑ

48

کوئٹہ (آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نیب آرڈیننس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ،کرپشن کیخلاف کارروائیاں کرنے والے اب اپنی کرپشن پر نیب آرڈیننس جاری کر کے عوام کو بے وقوف بنا یا ہے ، اپوزیشن جماعتیں موجودہ نیب آرڈیننس کو یکسر مسترد کردیا ہے، آئین سے متصادم قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ نجی ٹی وی سے با ت چیت کرتے ہوئے عثمان کاکڑنے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی موجودہ حکومت کے آئین سے متصادم کسی بھی فیصلے کو سپورٹ نہیں کرے گی، پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر شدید احتجاج کیا جائے گا اپوزیشن جماعتیں نیب آرڈیننس پر یک زبان ہوکر موجودہ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آجائیں ، نیب آرڈیننس اپوزیشن جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنا نے کے لیے بنا یا گیا ہے، نیب آرڈیننس میں عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو ریلیف دیا گیا ہے ۔ہم سمجھتے ہیں نیب کوآمر کے دور میں سیاسی وفاداری خریدنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے خود اور دوستوں کو بچانے کے لیے نیب آرڈیننس کا سہارا لیا ہے اب رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں نے اس فیصلے کیخلاف یک زبان ہوگئے پارلیمنٹ کے اندر وباہر شدید احتجاج کیا جائے گا ۔