خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2نئے کیس سامنے آ گئے

45

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آگئے۔ جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 81ہو گئی ، بچوں کے والدین پولیو قطرے پلانے سے انکاری تھے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق ٹانک میں 15ماہ کے بچے اور بنوں میں 17ماہ کی بچی  پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔ متاثرہ بچوں کے فضلوں کے نمونوں سے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ۔
پولیو کیسز