پڑوسی خون میں لت پت افغانوں کے حال پر رحم کریں، اسفند یارولی

43

کوئٹہ+پشاو ر(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پر امن افغانستان کے بغیر پر امن پاکستان اور پر امن پاکستان کے بغیر پر امن افغانستان کا قیام ممکن نہیں دنیا بشمول افغانستان کے پڑوسی 4 عشروں سے جاری جنگ و جدل کشت وخون میں لت پت افغانوں کی حال پر رحم کریں آئین پر عملدرآمد کے سوا ملک کسی صورت ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا اور ملک مزید سیسی انجینئر نگ کا متحمل نہیں ہو سکتا عوامی نیشنل پارٹی قوم اور وطن کی خدمت علم وہنر کے حصول اور امن کے قیام کے لیے اپنے اکابرین کی متعین کردہ قومی اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد کرتی آرہی ہے
اوریہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون بحیثیت قوم فکر باچاخان اپنا رہی ہے جنوبی پشتونخوا میں پارٹی فعالیت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا سے ولی باغ چارسدہ میں بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی کونسل کے رکن حبیب جلالزئی اکمل خان اعتمادی بھی موجود تھے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ محکوم اقوام بالخصوص پشتونوں کے حقوق وسائل پر اختیار زبان وکلتور کے فروغ ترقی وخوشحالی اور سب سے بڑھ کر امن کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ڈیلیور کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی پارٹی جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام آزاد عدلیہ صاف شفاف صحافت کے قیام کے لیے ماضی کی مانند ڈٹ کر کھڑی ہے اور حقیقی جمہوری پارلیمانی نظام کے قیام کے لیے دیگر سیاسی قوتوں کے سنگ ہر میدان کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے نااہل حکمرانوں اور ان کے ناکامیوں بیڈ گورننس کے خلاف آواز اٹھاتی رہیگی۔
اسفند یارولی