ن لیگ نیب ترمیمی آرڈینس کو مسترد کرتی ہے،عبدالقادر بلوچ

51

کوئٹہ (آن لائن) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران نیب آرڈیننس کا سہارا لیکر کالے دھن کو چھپانا چاہتے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھر پور احتجاج کریں گی، رہبر کمیٹی کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ ن لیگ صدر بلوچستان عبدالقادر بلوچ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے ، نیب آرڈیننس میں ترمیم پشاور بی آر ٹی، مالم جبہ اسکینڈل اور ہیلی کاپٹر کیس سے بچنے کے لیے کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نیب قانون میں ترمیم چاہتی ہے تو اسے پارلیمنٹ کے ذریعے کرے ورنہ ن لیگ نیب ترمیمی آرڈینس کو مسترد کرتی ہے، آئین سے متصادم قانون سازی نہیں ہو سکتی ، سلیکٹڈ وزیراعظم اداروں، جمہوریت اور آئین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت کو مسلط کیا گیا ہے ،سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ہر معاملے پر یوٹرن لیکر جھوٹ کے ریکارڈ قائم کر دیے ، اب یہ ڈراما مزید نہیں چلے گا۔
عبدالقادر بلوچ