پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

93

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم  کو ارسال کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسےجب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.08 روپے اضافے کی تجویز دی ہے.

اوگرا ک یسمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت  116 روپے 60 پیسےفی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسےفی لیٹر اور مٹی کےتیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے ہوجائے گی۔