سکھر،پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

95

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا، ایس ایس پی سکھر کے مطابق تھانہ جھانگڑو کی حدود کنڈی فارم پکٹ کے قریب پولیس پارٹی کا دوران ناکہ بندی ڈاکوؤں سے مقابلے میں، ایک ڈاکو دانش شیخ کو زخمی حالت میں گرفتارکر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ڈاکو ، موٹرسائیکل چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ، اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے، گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔