بی آر ٹی منصوبے میں مزید تاخیرکے متحمل نہیں ہوسکتے‘ وزیرخزانہ پختونخوا

49

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے‘ ہم بی آرٹی کی انکوائری سے بھاگ نہیں رہے بلکہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے‘ مزید کسی تاخیرکے متحمل نہیں ہوسکتے‘ ہماری کوشش ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہو‘ منصوبہ ایک بار مکمل ہو جائے پھر10 بار انکوائریاں کرلیں‘ عدالت میں صوبائی حکومت کو نہیں سنا گیا اس لیے عدالت عظمیٰ گئے۔ پیر کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ دنیا کے بڑے خطوں میں بھی اس طرح کے منصوبوں میں تاخیر ہو جاتی ہے ‘ دبئی میٹروکی تعمیرمیں ایک سال سے زاید کی تاخیر ہوئی اسی طرح سندھ حکومت کے منصوبے کو بنانے کے لیے صرف منظوری پر 3 سال لگائے۔
وزیرخزانہ پختونخوا