کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ختم

263

کمشنر کراچی نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ نئے سال کے موقع پرعائد کی گئی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

کمشنرکراچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کی جا رہی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا جاری نوٹیفکیشن واپس ہوگا۔

کمشنر کراچی نے شہریوں سے کہا کہ شہری نئے سال کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں تاہم اس موقع پر اسلحے کی نمائش، آتش گیر مواد رکھنے اور ون ویلنگ پر پابندی بدستور جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا، نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 30 دسمبر رات 12 بجے سے یکم جنوری 2020 کی صبح تک ہوگا اور اس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔