ایف بی آر: گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع

82

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ساتویں بار توسیع کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شہری اب 15 جنوری تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق سال 2018 میں قریباً 27 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے جب کہ سال 2019 میں 13 دسمبر تک 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے ۔

خیال رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ  16 دسمبر سے بڑھا کر 31 دسمبر کی تھی جب کہ اس سے قبل 29 نومبر کو ایف بی آر نے گوشوارےجمع کرانےکی تاریخ میں 16 دسمبر تک توسیع کی تھی۔