انسپکٹرجنرل پولیس خیبر پختون خواہ ڈاکٹر نعیم کو فوری عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم آفس کو 3 نام آرسال کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختون خواہ کے انسپکٹر جنرل(آئی جی) ڈاکٹر نعیم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی کے پی کے کیلئے تین نام وزیر اعظم آفس بھجوا دیئے ہیں۔
آئی جی کے جن تین ناموں کو زیر بحث لایا جائے گا اس میں ڈی جی آئی بی محمد سلیمان ،کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد طاہر اور آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال9 فروری کو ڈاکٹر محمد نعیم نے آئی جی خیبر پختون خواہ کا عہدہ سنبھالا تھا جبکہ گیارہ ماہ آئی جی کے پی کے تعینات رہنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔