متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارت میں قرارداد منظور

84

کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ میں اسمبلی نے بھارتی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد پاس کردی۔

تفصیلات کے مطابق  کیرالہ اسمبلی نے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ اس قرارداد کو وزیر اعلی پنارائے وجا ین نے ریاستی اسمبلی میں پیش کیا۔

قرارداد پیش کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتی شہریت ترمیمی قانون ملک کے “سیکولر” نقطہ نظر  کے خلاف ہے جو مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو بھارتی شہریت کا حقدار ٹہراتا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس اسمبلی اور پارلیمنٹ کے کلیدی عہدیداروں کی مدت میں مزید توسیع کے لیے بلایا گیا تھا تاہم عوام میں پائے جانے والے وسیع تر خدشات کے پیش نظر سی اے اے کے خلاف قرارداد بھی اٹھائی گئی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔