حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا،مریم اورنگزیب

169

اسلام آباد: ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران صاحب نے حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ عمران صاحب خود ،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں،عمران صاحب نے اپنی چھ سال خیبر پختونخواہ کی کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کی خلاف انکوائری روکنے کے کئے نیب ترمیمی آرڈیننس لا رہے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا اور لیگی قیادت اور رہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہو چکی ہے،مگر سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ لیگی ‎قیادت اور رہنماؤں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے،ہمیں سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے۔