عراقی مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا

94

بغداد: ہزاروں مظاہرین نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین کی طرف سے یہ اقدام امریکی فضائی حملوں پرغصے کے اظہار میں  کیا گیا جس میں چند دنوں قبل دو درجن سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

مظاہرین میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے امریکی سفارتخانے کے باہر قائم چوکیوں جو بغداد کے اعلی سلامتی گرین زون تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں پر حملہ کرتے ہوئے حفاظتی کیمرے دیوار سے کھینچ لئے اور عراقی سیکیورٹی فورسز کا ایک نیٹ ورک حشاد الشعبی کی حمایت میں جھنڈا بھی لہرایا۔

عوام نے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں سفارت خانہ بند کرنے اور پارلیمنٹ سے امریکی افواج کو ملک سے بے دخل  کرنے  کا مطالبہ کیا گیا تھا۔مظاہرین نےامریکہ کی موت  کے نعرے لگائے اور امریکی پرچم جلاتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی دیواروں پر چڑھ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عراق کی طرف سے ایک راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی اہلکار مارے گئے تھے جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکہ نے مغربی عراق میں واقع ایک  اڈے پر فضائی حملہ کیا تھا جس  میں 25 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔