جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی ،راجاجواد

92

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجوادنے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے ذمہ داران وکارکنان تنظیمی استحکام کے ساتھ عوامی رابطوں کوتیزترکریں اورہرسطح پردیانتدارافراد کوامیدوارنامزد کریں ،پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے سنجیدہ اورشفاف اقدامات کرے ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے منصورہ میں منعقدہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پہنچنے پر ذمہ داران کے وفود سے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا ۔راجا محمدجواد نے کہا کہ مدینہ کی اسلامی ریاست کانام لے کرتبدیلی سرکارملک کی اسلامی اقدارکوکھوکھلاکررہی ہے لیکن اسلامی نظریاتی ریاست کے 22کروڑ عاشقان مصطفےﷺ سیکولراورلادین ایجنڈے کے نفاذمیں بھرپورمزاحمت کریں گے ،اسلام کے نام پروجود میں آنے والے پاکستان میں نظام مصطفے ﷺکے علاوہ کوئی نظام قابل قبول نہیں ۔انھو ں نے کہاکہ بدتہذیبی اور بدکلامی حکمران جماعت کی پہچان بن چکی ہے نام نہاد اپوزیشن اورحکومت کے گٹھ جوڑ ،نے احتساب کے لفظ کوہی بدنام کردیا ہے عوام نے سب جماعتوں کوآزماکردیکھ لیا اب ان کے پاس جماعت اسلامی کی شفاف اوردیانتدارقیادت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔