کوئٹہ ،کچلاک سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد

55

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میںنوجوان کی تشددزدہ نعش برآمد کر لی گئی ہے مقتول کے جسم پر آ ہنی سلاخوں اورتاروں کے نشانات مو جو د ہیں ۔پولیس کے مطابق کچلاک غربی بائی پاس پر کلی وزیرآبادکے نوجوان کو نامعلوم افرادنے آہنی سلاخوں اورتاروں سے قتل کرکے ان کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیاہے ،کچلاک پولیس کو اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا،لاش کی شناخت نوراحمدولدعبدالحمیدقوم بلوچ اورسکنہ وزیرآباد کچلاک سے ہوئی ہے مزیدکاروائی کچلاک پولیس کررہی ہے۔