مقبوضہ کشمیر میں غاصب فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

134

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں غاصب فوج نے 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں غاصب فوج نے 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔

 بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، کاروائی کے دوران بھارتی فوج نے علاقے سے چند نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں 151 روز سے بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو جاری ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔