رکن پاکستان تحریک انصاف کے گھر پر دستی بموں سے حملہ

144

باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، ایم این اے بال بال بچ گئے۔

گزشتہ رات  12 بجے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نےپاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکےجس میں ظفر خان بال بال بچ گئے ۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایک بم میرے جبکہ دوسرا بم میرے چچا کے حجرے میں گرا۔

دوسری جانب واقعے کی ذمہ داری کسی  تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے جبکہ باجوڑپولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ۔