پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 2010ء کے بعد نئے قومی مالیاتی ایوارڈ التوا کا شکار ہیں پرانے ایوارڈ کی تجدید مسلسل ہو رہی ہے، بحران سے نکلنے کیلیے نئے این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد کیا جائے۔ جماعت اسلامی کے عنایت اللہ کی تحریک التوا کو بحث کیلیے منظور کرلیا گیا۔ تحریک التوا کے متن کے مطابق آئین کی دفعہ 160 کے مطابق ہر 5 سال بعد قومی مالیاتی ایوارڈکی تشکیل اور ایوارڈ دینا لازمی ہے 2010ء کے بعد نئے ایوارڈ کا انعقاد نہ ہونے کے باعث تمام صوبے مالیاتی بحران کاشکار ہیں۔