اپیل اور اسٹیون جابس

108
The Apple logo is pictured at the company's flagship retail store in San Francisco, California in this January 23, 2013 file photo. Exxon Mobil on January 25, 2013, reclaimed its place as the largest U.S. publicly-traded company by market value one year after losing it to Apple Inc, as shares of the tech giant extended their fall. Apple's market capitalization has fallen by about $250 billion - roughly the market value of Google Inc - since hitting a high last September, when the stock traded above $700. REUTERS/Robert Galbraith/Files (UNITED STATES - Tags: BUSINESS LOGO)

اپیل کمپنی کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) اسٹیون پال جابس 1955 کو  سان فرانسسکو ، کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے  جبکہ انہوں نے 1972 میں ریڈ کالج سے تعلیم حاصل کی۔اسٹیون  جوبس  اپیل کے سی ای او کے ساتھ ساتھ  مخلف شعبے سے بھی وابستہ تھے  وہ  پکسر کے چیئرمین  اور والٹ ڈزنی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر بھی تھے ، اسٹیون پال جابس  سن ستر سے کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب لائے۔

ریڈ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی انکی ملاقات  اپنے ہم نام اسٹیو ووزنیاک سے ہوتی اور بعد میں یہ ملاقات  دوستی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔اسٹیو ووزنیاک اور اسٹیون جابس دونوں ہی روشن خیال اور دنیا کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بہت آگے لے جانا جہاتے تھے  اسی روش خیالی نے  اپیل کمپیوٹر جیسی ایجاد کو ممکن بنایا۔

اپیل-1 کے حوالے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ  اسٹیون جابس  کے دوست  اسٹیو ووزنیاک نے اسے ڈیزائن کیا تھا  جس کے بعد ان دونوں نے 1976 میں ہومبریو کمپیوٹر کلب  کیلیفورنیا   میں ہونے والی نمائش  میں رکھا   جبکہ اس وقت  اسکی فروخت ہونے والی قیمت $666.666 تھی۔

اپیل -1 دنیا  کا  پہلا جمع شکل کمپیوٹر کے طور پر پیش کیا گیا تھا   جبکہ یہ پہلا کمپیوٹر تھا جس میں کی بورڈ کی سہولت موجود تھی۔ اپیل -1 کی شاندار  کامیابی کے بعد اسٹیون جابس نے اپیل کے مختلف کمپیوٹر دنیا سے متعارف کرائے۔

اسٹیون جابز کنسر کی بیماری کے باعث 5 اکتوبر2011 میں انتقال کر گئے تھے۔