قومی اداروں پر سیاست نہیں کی جاسکتی،فواد چوہدری

169

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی اداروں پر سیاست نہیں کی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج پورے ملک کا ادارہ ہے، قومی اداروں پر سیاست نہیں کی جاسکتی، اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ایسے ہی چلتے رہے تو 2020 امن اور استحکام کا سال ہوگا، قانونی ترمیمی بل قانون کے مطابق کمیٹی میں جائے گا، کمیٹی کی سفارشات پر بل کل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ احتساب کا عمل نہیں رکے گا، احتساب کا طریقہ کار ہمارا بنایا ہوا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر احتساب کے قانون میں اپوزیشن کی رائے لی جائے گی، آگے بڑھنے کیلئے احتساب کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے، احتساب کے طریقہ سے متعلق پیر سے اجلاس شروع ہو جائے گا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر بھی اتفاق رائے ہوگا۔