نواز شریف نے جلد بازی میں قانونی ترمیمی بل کی مخالفت کردی

206

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلد بازی میں قانونی ترمیمی بل کی منظوری کی مخالفت کردی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلد بازی میں قانونی ترمیمی بل کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد بازی میں ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کے ربڑ سٹیمپ ہونے کا تاثر جائیگا۔

نواز شریف نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو پارلیمانی پارٹی میں ان کے خط سے تمام اراکین کو آگاہ کرنے کو بھی کہا ہے، سابق وزیر اعظم نے بل کی منظوری کے حوالے سے 15 جنوری تک شیڈول دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے شرکت کی، لندن میں موجود(ن) لیگ کی پارٹی قیادت نے پارٹی اراکین کو بل پر حکومت سے تعاون کی ہدایت کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں گئے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگی۔