صحت کے لیے مالش کی اہمیت

638

مالش بھی ایک قسم کی ورزش ہے اس سے خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور مالش کی رگڑ سے خون کی رگوں میں سمایا ہوا فاسد مادہ خارج ہو جاتا ہے ۔ مالش سے جسمانی تھکن دور ہو تی ہے ۔ دماغی اور اعصابی سکون ملتا ہے ۔ قیام صحت کے لیے مالش بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ دماغی کام کرنے والوں کو خصوصیت سے مالش کرنی چاہیے۔
مالش کے لیے تیل کا استعمال ضروری نہیں ۔ صرف ہلکے ہاتھوں سے ہی جسم کو آہستہ آہستہ رگڑنے سے بھی مالش ہو جاتی ہے اس کے لیے کسی دوسرے آدمی کا انحصار بھی ضروری نہیں بلکہ اسے خود اپنے ہاتھ سے ہی انجام دیا جا سکتا ہے ۔ سر کی مالش کے لیے کوئی بھی تیل استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ بچوں کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار مالش کرنا بہت ضروری ہے ۔ اس کے لیے مونگ پھلی ، تِل یا زیتون کا تیل بہت مفید ہے۔