ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلیات،نتھیا گلی،ایوبیہ،ٹھنڈیانی میں 6 انچ تک برف باری پڑ چکی ہے جبکہ نکیال آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بادلوں کے برسنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت مفی 10 ڈگری رہا جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے گلگت بلتستان،خیبر پختنونخوا جنوبی اور وسطی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش اور شدید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ محکہ موسمیات نے 6 اور 7 جنوری کو کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔